وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزارتِ خارجہ کی گذشتہ سو روزہ کارکردگی پر وزیراعظم کی طرف سے دی جانے والی شاباش میرے لئے اور میری پوری ٹیم کےلئے انتہائی حوصلہ افزاءاور باعثِ افتخار ہے۔ جمعرات کو جاری اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پہلی دفاعی لائن کے طور پر پاکستان کے بہترین مفاد میں …

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزارتِ خارجہ کی گذشتہ سو روزہ کارکردگی پر وزیراعظم کی طرف سے دی جانے والی شاباش میرے لئے اور میری پوری ٹیم کےلئے انتہائی حوصلہ افزاءاور باعثِ افتخار ہے۔ جمعرات کو جاری اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پہلی دفاعی لائن کے طور پر پاکستان کے بہترین مفاد میں ملکی مو¿قف بین الاقوامی سطح پر پوری تندہی کے ساتھ پیش کرتے رہیں گے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کو علاقائی اور عالمی تناظر میں مثبت انداز میں جدید خطوط پر آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سو دنوں میں ہم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پرزور مو¿قف دینے، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے، افغانستان میں قیام امن کےلئے بھرپور کردار ادا کرنے، ہمسایہ ممالک کے باہمی تعلقات کے ازسرنو احیائ، عالمی سطح پر ناموس رسالت کو اٹھانے اور کرتارپور راہداری کھولنے سمیت سفارتی سطح پر بہت سی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔

مزید خبریں