ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 ہری پور فردا احسان نے ایل پی جی کی فروخت کرنے والی مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔
ہری پور،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 فردا احسان کا ایل پی جی فروخت کرنے والی مختلف دکانوں کا معائنہ،مقررہ نرخ اور ضروری حفاظتی انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
ہری پور۔ 14 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 ہری پور فردا احسان نے ایل پی جی کی فروخت کرنے والی مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ ایل پی جی کے مقررہ/نوٹیفائیڈ نرخ اور دیگر ضروری حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔معائنہ کے دوران بعض دکانداروں کی جانب سے ایل پی جی مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے کی نشاندہی ہوئی، جس پر انہیں موقع پر ضروری ہدایات جاری کی گئیں کہ ایل پی جی کی فروخت مقررہ نرخ کے مطابق کی جائے۔زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے دفتر طلب کیا، جہاں ان کے خلاف مروجہ قوانین/ضابطہ کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دیگر ایل پی جی دکانداروں کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ نرخوں کی پابندی اور تمام ضروری حفاظتی تقاضوں کو یقینی بنائیں، بصورتِ دیگر خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔آئندہ بھی مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے ایل پی جی دکانداروں کے خلاف اسی نوعیت کی کارروائی بلا تفریق عمل میں لائی جائے گی۔







