وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کرنل مجیب الرحمن شہید کو خراج تحسین

44
پورا یقین ہے کہ ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت کا ساتھ دینے کا وعدہ پورا کریں گی، پی ٹی آئی وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرنل مجیب الرحمن شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضلع ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے مذموم ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے دہشت گردی کے خلاف کی گئی کامیاب کارروائی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور شجاعت کی مثال ہے۔ وزیر خارجہ نے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمن شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طرح کے بہادر آفیسرز قوم کا فخر ہیں اور پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کرنل مجیب الرحمن شہید کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔