وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ”کشمیر سیل“ کے اجلاس میں اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جس طرح نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا وہ اپنی مثال آپ ہے، آج ہندوستان کے سفاکانہ طرز عمل کے خلاف دنیا بھر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ بدھ کو یہاں وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر قائم کئے گئے ”کشمیر …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جس طرح نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا وہ اپنی مثال آپ ہے، آج ہندوستان کے سفاکانہ طرز عمل کے خلاف دنیا بھر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ بدھ کو یہاں وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر قائم کئے گئے ”کشمیر سیل“ کے چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے شرکاءکو وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ہونے والی میٹنگز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سیّد فخر امام، سول و عسکری حکام اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر 120 کے قریب بین الاقوامی ملاقاتیں/روابط کئے جن میں مختلف سربراہان مملکت کے علاوہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ بات چیت شامل ہے۔ سول سوسائٹی، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ جیسی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ بہت اچھی ملاقاتیں رہیں، وزیراعظم نے ہندوستان کے جھوٹے بیانیہ کو بھرپور انداز میں بے نقاب کیا۔