اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین، افغانستان، نیپال اور پاکستان اس خطے کے اہم ممالک ہیں، ہمیں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مذہبی،قومیتی اور علاقائی حدود سے بالا تر ہو کر اتحاد باہمی، یگانگت و کثیر الجہتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو کورونا کے حوالے سے منعقدہ چار ملکی (چین، …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کورونا کے حوالے سے چار ملکی ورچول کانفرنس کیلئے ویڈیو پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین، افغانستان، نیپال اور پاکستان اس خطے کے اہم ممالک ہیں، ہمیں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مذہبی،قومیتی اور علاقائی حدود سے بالا تر ہو کر اتحاد باہمی، یگانگت و کثیر الجہتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو کورونا کے حوالے سے منعقدہ چار ملکی (چین، افغانستان، پاکستان، نیپال) ورچول کانفرنس کیلئے ویڈیو پیغام میں کہی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میں اپنی مصروفیات کے سبب اس اہم چار ملکی کانفرنس میں شرکت نہیں کر پایا میں نے اس لیے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کو اس کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی۔تاہم میں اس اہم کانفرنس میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شریک ہوں تاکہ اپنا نکتہ ء نظر آپ احباب کے سامنے پیش کر سکوں۔وزیر خارجہ نے چینی قیادت کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے کوویڈ 19 جیسے اہم موضوع پر چار ملکی کانفرنس کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ چین افغانستان نیپال اور پاکستان اس خطے کے اہم ممالک ہیں ہمیں اپنے لوگوں کو اس عالمی وبا کے مضمرات سے بچانے اور کورونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر خارجہ نے اس انتہائی اہم اور غیر معمولی نوعیت کی کانفرنس کی قیادت پر چین کے اپنے ہم منصب وانگ ژی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں اس وائرس سے نمٹنے کیلئے اتحاد باہمی، یگانگت و کثیر الجہتی تعاون کی ضرورت ہے جو کسی مذہب، قومیت اور علاقائی حدود سے مبرا ہے۔








