وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان صدر اشرف غنی ، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 15ستمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو افغانستان کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر کابل میں افغان صدر اشرف غنی ، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ملاقاتیں کیں۔دونوں ملکوں کے مابین وفود کی سطح کے مذاکرات بھی ہوئے جس میں امن و سلامتی سے متعلق امور سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کو …

اسلام آباد ۔ 15ستمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو افغانستان کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر کابل میں افغان صدر اشرف غنی ، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ملاقاتیں کیں۔دونوں ملکوں کے مابین وفود کی سطح کے مذاکرات بھی ہوئے جس میں امن و سلامتی سے متعلق امور سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کو زیر بحث لایا گیا۔افغانستان کے صدر اشرف غنی بھی مذاکرات میں موجود تھے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ صدر اشرف غنی افغان وفد کی سربراہی کر رہے تھے ۔ پاکستانی وفد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر حکام شامل تھے۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔ بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات اور افغانستان میں امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر افغان صدر نے شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کے مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت، افغانستان میں قیام امن کو حوالے سے پاکستان کا کردار، بارڈر مینجمنٹ اور جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی بندش سمیت دیگر اہم امور زیر بحث لائی گئیں۔

مزید خبریں