نیویارک۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سیکرٹریٹ نیویارک میں برطانوی وزیر لارڈ طارق احمد ویمبلڈن سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ 53 روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ سیکرٹریٹ نیویارک میں برطانوی وزیر لارڈ طارق احمد ویمبلڈن سے ملاقات

مزید خبریں
نیویارک۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سیکرٹریٹ نیویارک میں برطانوی وزیر لارڈ طارق احمد ویمبلڈن سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ 53 روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ انسانوں کو محصور کر رکھا ہے۔ بھارت کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کے جھوٹے الزامات لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر ہیں۔ بھارت، بین الاقوامی مبصرین اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں آنے کی اجازت کیوں نہیں دے رہا۔ برطانوی وزیر لارڈ احمد نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کے تحفظات بھی ہم تک پہنچ رہے ہیں اور ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے برطانوی معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔








