اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔پاکستان ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے کشمیری عوام کے منصفانہ جدودجہد کی غیر متزلزل حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔تعاون کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب جواد ظرف سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔پاکستان ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے کشمیری عوام کے منصفانہ جدودجہد کی غیر متزلزل حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔تعاون کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔یہ باتیں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ایرانی ہم منصب جواد ظرف کے درمیان جمعہ کو دفتر خارجہ میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔جواد ظریف نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عام انتخابات میں کامیابی پر ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا اور شاہ محمودقریشی کو وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ایرانی ہم منصب کا خیر مقدم کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین پہلے سے مستحکم دو طرفہ تعلقات کو مزید مظبوط بنائیں گے۔








