وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایران ، سینٹ وینسنٹ اور گریناڈینزکے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ایران اور سینٹ وینسنٹ اور گریناڈینزکے اپنے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور یو این سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔ شاہ محمود قریشی نے …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ایران اور سینٹ وینسنٹ اور گریناڈینزکے اپنے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور یو این سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر ایک جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے اور پاکستان ان چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے عالمی کوششوں میں پیش پیش ہے۔ سینٹ وینسنٹ وگریناڈینز کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے کئی ملکوں کو خطرہ درپیش ہے اور اس قابو پانے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ وینسنٹ اور گریناڈینز اس معاملہ پر پاکستان کے ساتھ قریبی کام کیلئے تیار ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصبوں کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کے حوالے سے بریف کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ یو این ایجنڈے پر دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اقوام متحدہ اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے بھارت پر زور دے کہ وہ کشمیریوں پر مظالم بند کرے۔

مزید خبریں