وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ریڈیو پاکستان سے گفتگو

62
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمتوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی پابندیوں میں نرمی کرے اورکشمیری عوام کو آزادانہ طور پر جانوروں کی قربانی کرنے دے۔ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوارکو ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان کا یوم آزادی مقبوضہ کشمیر کے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2016 میں برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف بلند حوصلے اورعزم کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیوں کے باعث تمام ملکوں نے سفری ہدایات جاری کی ہیں جس کے نتیجے میں سیاحت کا کاروبار ختم ہوگیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جو آنے والے دنوں میں مزید شدت اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کشمیری نہیں بلکہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس احتجاج میں حصہ لے رہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کےلئے منظم نسل کشی کی جارہی ہے۔