وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت جموں وکشمیر کی صورتِحال پر مشاورتی اجلاس

77
پورا یقین ہے کہ ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت کا ساتھ دینے کا وعدہ پورا کریں گی، پی ٹی آئی وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے، مقبوضہ کشمیر کے سنگین حالات سے دنیا کے تمام ممالک اور متعلقہ اداروں کو روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں جموں وکشمیر کی صورتِحال پر مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی سیّد فخر امام، سینیٹر مشاہد حسین سیّد اور وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں جموں و کشمیر کےلئے خصوصی نمائندگان کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے سنگین حالات سے دنیا کے تمام ممالک اور متعلقہ اداروں کو روشناس کرانے کی ضرورت ہے، ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاو¿ن کو 214 دن گزر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک کی پارلیمان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اہم قراردادیں منظور کر چکی ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیّد فخر امام نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کی پارلیمان کے علاوہ علم و تحقیق کے شعبہ جات کو بھی مقبوضہ کشمیر کے حالات سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ مشاہد حسین سیّد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جارحیت سے خطہ کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔