وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کو تمام بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرتا رہے گا۔ انہوں نے یہ بات آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے منگل کو ملاقات کے دوران کہی جس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین …

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کو تمام بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرتا رہے گا۔ انہوں نے یہ بات آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے منگل کو ملاقات کے دوران کہی جس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لئے کمیشن آف انکوائری تشکیل دینے کے حوالے سے او ایچ سی ایچ آر کی رپورٹ کی سفارشات کا خیر مقدم کیا۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔

مزید خبریں