وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کے دوران بات چیت

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، قطر پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر سے زائد سطح تک پہنچ چکا ہے اور گزشتہ کچھ عرصے میں باہمی تجارت کے حجم …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، قطر پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر سے زائد سطح تک پہنچ چکا ہے اور گزشتہ کچھ عرصے میں باہمی تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،امیر قطر کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی ،امیر قطر کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کو نور خان ایئربیس پر قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے قطری ہم منصب کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply