وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حلیف جماعتوں نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا، وہ وفاق کی ضروریات کو سمجھتے ہیں اور تحریک انصاف کے سیاسی ایجنڈے سے بھی واقف ہیں، اپوزیشن کا اتحاد غیر فطری ہے، وہ وقتی مفادات کے لئے مل بیٹھے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا …

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حلیف جماعتوں نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا، وہ وفاق کی ضروریات کو سمجھتے ہیں اور تحریک انصاف کے سیاسی ایجنڈے سے بھی واقف ہیں، اپوزیشن کا اتحاد غیر فطری ہے، وہ وقتی مفادات کے لئے مل بیٹھے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوری سفر رواں دواں ہے، پارلیمنٹ اپنی ذمہ داری پوری کرنے جا رہی ہے۔ ہم نے عارف علوی کو موزوں امیدوار سمجھا، وہ وفاق کی ضروریات کو سمجھتے ہیں، ان کا آئینی کردار ہے اور تحریک انصاف کے سیاسی ایجنڈے سے بھی واقف ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور حلیف جماعتوں نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے جو آج بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوری روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپوزیشن کا احترام کریں گے۔ پہلے بھی کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد غیر فطری اور وقتی مفادات کی خاطر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چند دنوں میں کابینہ کے کئی اجلاس ہوئے، سو دنوں کے پروگرام کو عملی شکل دینی ہے۔ اس حوالے سے مشکلات ہیں لیکن آگے بڑھیں گے، امید ہے قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ قوم کا تعاون بھی درکار ہے۔

مزید خبریں