وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کی ضرورت ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، جاپان بھی سرمایہ کاری کے ان نئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے پاکستان میں جاپان …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کی ضرورت ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، جاپان بھی سرمایہ کاری کے ان نئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین بہترین تعلقات موجود ہیں، جاپانی قوم نے اپنی محنت سے نمایاں ترقی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کی ضرورت ہے، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، جاپان بھی سرمایہ کاری کے ان نئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ جاپانی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ کے حوالہ سے سفیر تاکاشی کورائی کی خدمات کو سراہا اور ان کے مستقبل کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔