وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پاک۔جاپان پارلیمانی فرینڈ شپ لیگ کے چیئرمین سائیشیرو ایٹو سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر(اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کا ایک بڑا شراکت دار ہے، اس نے ہمیشہ آزمائش کے وقت پاکستان کی معاونت کی ہے اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاک۔جاپان پارلیمانی فرینڈ شپ لیگ کے چیئرمین سائیشیرو ایٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو دفتر …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر(اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کا ایک بڑا شراکت دار ہے، اس نے ہمیشہ آزمائش کے وقت پاکستان کی معاونت کی ہے اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاک۔جاپان پارلیمانی فرینڈ شپ لیگ کے چیئرمین سائیشیرو ایٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ سائیشیرو ایٹو نے وزیر خارجہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے حالیہ دورہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک۔جاپان تعلقات میں تاریخی پیشرفت ہو رہی ہے۔ دونوں شخصیات نے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل اعلیٰ سطحی تبادلوں کے ذریعے اس رفتار کار کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں اطراف نے پاک۔جاپان تعلقات کے تمام تر پہلوﺅں پر تفصیلی بات چیت کی اور تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں موجودہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا۔

مزید خبریں