وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگیرنی سے ملاقات میں گفتگو

نیویارک۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یورپی یونین سمیت عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگیرنی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ملاقات …

نیویارک۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یورپی یونین سمیت عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگیرنی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو لگا رکھا ہے جس کے باعث 80 لاکھ انسانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔مسلسل محاصرے اور پابندیوں کے باعث خوراک اور ادویات تک رسائی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اراکین کا آواز اٹھانا خوش آئند ہے ۔یورپی یونین سمیت عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔دونوں رہنماو¿ں نے خطے میں قیام امن کیلئے باہمی روابط اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید خبریں