وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون کا سابق سفیر جمشید مارکر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار ، ان کی وفات سے پاکستان اپنے ایک حقیقی فرزند اور درخشاں شخصیت سے محروم ہو گیا ہے،عبداللہ حسین ہارون

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی)وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے سابق سفیر جمشید مارکر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات سے پاکستان اپنے ایک حقیقی فرزند اور درخشاں شخصیت سے محروم ہو گیا ہے، ملک و قوم اور بین الاقوامی امن کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے …

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی)وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے سابق سفیر جمشید مارکر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات سے پاکستان اپنے ایک حقیقی فرزند اور درخشاں شخصیت سے محروم ہو گیا ہے، ملک و قوم اور بین الاقوامی امن کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے اپنے ایک پیغام میں سابق سفیر جمشید مارکر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمشید مارکر نمایاں پاکستانی سفارتکار تھے، ان کی خاموش سفارتکاری اور پروقار شخصیت نے انہیں پاکستانی تاریخ کے سب سے مو¿ثر سفیروں میں نمایاں مقام عطاءکیا ہے۔ مرحوم جمشید مارکر کا درخشاں کیریئر خدمات کی تین دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے ٹوکیو، ماسکو، پیرس، واشنگٹن، نیو یارک اور جنیوا میں خدمات سر انجام دیں۔ ملک و قوم اور بین الا قوامی امن کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔