وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

Senator Ishaq Dar
Senator Ishaq Dar

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، امن و سلامتی اور ترقیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔