اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے مابین جمعرات کو یہاں وزارتِ خزانہ میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران ملک کو درپیش معاشی و دفاعی چیلنجز، سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ نئی ویزہ رجیم پاکستان میں سیاحت ، تجارت اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ملک کو معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم بنانے کے لیے معاشی سفارتکاری کا اقدام انتہائی سود مند ثابت ہوگا۔ پاکستان کا تشخص موثر انداز میں اجاگر کرنے اور بہترین سفارت کاری کے ذریعے دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستان کی طرف مبذول کروانے پر دونوں وزراءنے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو مبارکباد دی۔