اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر جمعرات کو دبئی پہنچ گئے۔دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی، سفارتخانے کے سنیئر افسران اور اماراتی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔