اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی منگل کو ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔حماد انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر قطر وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول ابراہیم یوسف فخرو' قطر میں پاکستانی سفیراور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔اپنے دورہ قطر کے دوران وزیر خارجہ دوحہ میں منعقدہ دوسرے کوالالمپور سمٹ وزارتی اجلاس میں پاکستان …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دوحہ میں منعقدہ دوسرے کوالالمپور سمٹ وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے قطر پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی منگل کو ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔حماد انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر قطر وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول ابراہیم یوسف فخرو’ قطر میں پاکستانی سفیراور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔اپنے دورہ قطر کے دوران وزیر خارجہ دوحہ میں منعقدہ دوسرے کوالالمپور سمٹ وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔








