وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ مارسل آمون تاانوکی ملاقات

نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ مارسل آمون تاانو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ …

نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ مارسل آمون تاانو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے آئیوری کوسٹ سمیت دیگر افریقی ممالک کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے افریقی ممالک کے جنگ زدہ علاقوں کے مکینوں کی زندگیوں کو معمول پر لانے کیلئے اقوام متحدہ کے مختلف ”امن مشنز“ میں خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور ہندوستان کی جانب سے اٹھائے گئے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کے سبب خطہ کے امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں