وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ا مریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر آصف محمود کی ملاقات

55

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ا مریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر آصف محمود نے بدھ کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ
مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اہم کردار ادا کیا،انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے دوران امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس نے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔

وزیر خارجہ نے طب کے شعبہ میں ڈاکٹر آصف محمود کی خدمات کو سراہا۔پاکستانی نژاد ڈیموکریٹک رہنما ڈاکٹر آصف محمود نے توصیفی کلمات پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔