اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) ڈی جی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ڈاکٹر ٹیڈروس گیری اوسس نے منگل کووزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔عالمی ادارہ صحت کے ایشیا کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد المدھاری اور ملینڈا گیٹس فاو¿نڈیشن کے صدر ڈاکٹر کرسٹوفر ایلس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں پولیو کے خاتمے،اور اب تک حاصل کیے گئے اہداف سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں پولیو کے وائرس سے نمٹنے کے لئے ڈبلیو ایچ او کی خدمات کو سراہا۔ڈاکٹر ٹیڈروس نے صحت کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔