اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کو پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان کی طرف سے لگائے جانے والے بے …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا ٹیلیفونک رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کو پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان کی طرف سے لگائے جانے والے بے جا الزامات اور دھمکیوں کے بعد کی صورتحال سے آگاہ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ہندوستان سے ٹھوس شواہد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے اور تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط سے بھی آگاہ کیا۔ یو اے ای کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور کثیر الجہتی برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ تمام معاملات مذاکرات کی میز پر افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے چاہئیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ ابوظہبی میں ہونے والی او آئی سی کی وزراءخارجہ کانفرنس میں شرکت کے متمنی ہیں۔







