اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) ڈھاکہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ نے عمران احمد صدیقی کو بطور ہائی کمشنر ڈھاکہ تعیناتی پر مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ نے نامزد ہائی کمشنر کو پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے اہم ہدایات بھی دیں۔ وزیر …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے نامزد ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) ڈھاکہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ نے عمران احمد صدیقی کو بطور ہائی کمشنر ڈھاکہ تعیناتی پر مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ نے نامزد ہائی کمشنر کو پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے اہم ہدایات بھی دیں۔ وزیر خارجہ نے نامزد ہائی کمشنر ڈھاکہ سے کہا کہ آپ ایسے وقت میں بطور ہائی کمشنر ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں جب پاکستان کو سفارتی محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ نامزد ہائی کمشنر ڈھاکہ عمران احمد صدیقی نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔








