اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وزیراعظم کے معاون خصوصی و سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے پیر کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سندھ کے عوامی مسائل سمیت سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سندھ میں پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی عملی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وہاں حالیہ کامیاب جلسوں کے انعقاد پر انہیں مبارکباد دی۔