نیویارک ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے پیش نظر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی تقریر کے دوران سارک کے وزرائے خارجہ کی کونسل میں بیٹھنے سے انکار کر دیا۔ وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی تقریر کے دوران سارک وزرائے خارجہ کی کونسل میں بیٹھنے سے انکار کر دیا

مزید خبریں
نیویارک ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے پیش نظر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی تقریر کے دوران سارک کے وزرائے خارجہ کی کونسل میں بیٹھنے سے انکار کر دیا۔ وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ہاتھ معصوم کشمیریوں کے خون سے رنگے ہیں، اس لئے سبرامنینم جے شنکر کی تقریر نہیں سنیں گے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی سارک کے بین الوزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے تاہم بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر میں شرکت نہیں کریں گے۔ وزیر خارجہ نے فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خاتمہ اور کرفیو اٹھانے سے مشروط کر دیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو تمام کشمیریوں کے انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہو گا۔ انہیں اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق محفوظ ہیں۔ شاہ محممود نے کہا کہ بھارت کو یقینی بنانا ہو گا کہ کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں ہو رہیں۔







