وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ میں اصلاحاتی اقدامات کے تحت پبلک ڈپلومیسی مشاورتی گروپ قائم کر دیا

اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ میں اصلاحاتی اقدامات کے تحت پبلک ڈپلومیسی مشاورتی گروپ قائم کر دیا ہے۔ ممتاز سکالرز، فیلڈ سپیشلسٹ اور سابق سفیروں پر مشتمل یہ گروپ وزیر خارجہ سے پاکستان کے بھرپور ثقافتی، ادبی، کھیلوں اور فنون لطیفہ کے ورثہ سمیت عوامی سفارتکاری کے مختلف پہلوؤں پر مشاورت اور صلاح مشورے کرے گا۔ اس کے …

اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ میں اصلاحاتی اقدامات کے تحت پبلک ڈپلومیسی مشاورتی گروپ قائم کر دیا ہے۔ ممتاز سکالرز، فیلڈ سپیشلسٹ اور سابق سفیروں پر مشتمل یہ گروپ وزیر خارجہ سے پاکستان کے بھرپور ثقافتی، ادبی، کھیلوں اور فنون لطیفہ کے ورثہ سمیت عوامی سفارتکاری کے مختلف پہلوؤں پر مشاورت اور صلاح مشورے کرے گا۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل ڈپلومیسی، ثقافتی ڈپلومیسی اور سپورٹس ڈپلومیسی کے ترجیحی شعبوں میں پیشرفت کیلئے اضافی ورکنگ گروپس اور کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ اس گروپ کے ارکان میں وفاقی وزیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ اور وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود سمیت سابق سینیٹر جاوید جبار، سفیر ضمیر اکرم، سفیر تسنیم اسلم، سفیر شاہد کمال، ایمران اختر، شہزادے عالم اور سیلینا راشد شامل ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے امور شکیل اصغر فوکل پرسن کی حیثیت سے کام کریں گے۔

مزید خبریں