اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کلچرل ڈپلومیسی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں آرٹس اینڈ کلچر گروپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری خارجہ عندلیب عباس، آرٹ اینڈ کلچر گروپ کے ممبران اور وزارت خارجہ کے …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا آرٹس اینڈ کلچر گروپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کلچرل ڈپلومیسی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں آرٹس اینڈ کلچر گروپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری خارجہ عندلیب عباس، آرٹ اینڈ کلچر گروپ کے ممبران اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کلچرل ڈپلومیسی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔پاکستان کو کلچر کے حوالے سے اللہ تعالیٰ نے بہت نوازا ہے.ہمارے پاس جہاں خوبصورت تاریخی اور تفریحی مقامات ہیں وہاں عالمی شہرت یافتہ فنکار بھی موجود ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں پاکستان کے امیج میں بہت بہتری آئی ہے جمہوری اداروں کو فروغ ملا ہے۔ہم نے سیاحت کو کھولا – ای ویزہ کی سہولت متعارف کروائی – دنیا بھر میں ہمیں پذیرائی ملی ۔انہوں نے کہاکہ الحمداللہ پاکستان آنے والے ہر سیاح نے واپس جا کر پاکستان کے حوالے سے بہترین تصویر کشی کی ۔پبلک ڈپلومیسی کے تحت ہم کلچرل ڈپلومیسی، ڈیجیٹل ڈپلومیسی ،سپورٹس ڈپلومیسی کو متعارف کروا رہے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم جلد ڈپلومیٹک کور کو بھی وزارت خارجہ میں مدعو کر کے کلچرل ڈپلومیسی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیں گے۔وزیر خارجہ نے شرکاءکی شرکت اور قیمتی تجاویز پر ان کا شکریہ ادا کیا۔








