اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو اسلام آباد ائیر پورٹ کا دورہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ وزیر خارجہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر موجودہ وبائی چیلنج کے پیش نظر مسافروں کی سکینگ کیلئے لگائے گئے سسٹم اور ائیر پورٹ پر قائم ہیلتھ کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر خارجہ نے ڈیوٹی …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اسلام آباد ائیر پورٹ کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو اسلام آباد ائیر پورٹ کا دورہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ وزیر خارجہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر موجودہ وبائی چیلنج کے پیش نظر مسافروں کی سکینگ کیلئے لگائے گئے سسٹم اور ائیر پورٹ پر قائم ہیلتھ کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر خارجہ نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز سے مسافروں کی ہیلتھ سکینگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا اور موجودہ عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ وزیر خارجہ نے ایئرپورٹ پر قائم کیے گئے آیسولیشن روم کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافروں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔








