وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر والکن بوذکر کے اعزاز میں ظہرانہ

40
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر والکن بوذکر کے اعزاز میں ظہرانہ

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر والکن بوذکر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

ظہرانے کا اہتمام وزارت خارجہ میں کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی سید فخر امام، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین ملک احسان اللہ ٹوانہ، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، پارلیمانی سیکرٹری خارجہ عندلیب عباس،پارلیمانی سیکرٹری فنانس مخدوم زادہ زین قریشی،پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف ملیکہ بخاری،حنا ربانی کھر و دیگر ممبران پارلیمنٹ نے صدر جنرل اسمبلی کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔