اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معروف روحانی پیشوا سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیر سیّد شاہ عبدالحق گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ سیّد شاہ عبدالحق گیلانی کی روحانی اور دینی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وزیر خارجہ نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا ۔ انہوں نے پیر سیّد عبدالحق گیلانی کے انتقال پرملال پر ان کے لواحقین، مریدین، معتقدین اور وابستگان گولڑہ شریف کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔