گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی ملاقات

لاہور۔30 جولائی (اے پی پی )گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور سے یہاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ملاقات کی جس میںسیاسی او ر حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر گفتگوکی گئی ۔گور نر پنجاب نے حکومتی اقدامات کو بھر پور طر یقے سے اجاگر کرنے پر سینیٹر شبلی فراز کی کار کردگی کو سراہا۔گور نر ہاﺅس لاہور میں ہونیوالی ملاقات کے دوران عوام کو ریلیف کے لئے …

لاہور۔30 جولائی (اے پی پی )گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور سے یہاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ملاقات کی جس میںسیاسی او ر حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر گفتگوکی گئی ۔گور نر پنجاب نے حکومتی اقدامات کو بھر پور طر یقے سے اجاگر کرنے پر سینیٹر شبلی فراز کی کار کردگی کو سراہا۔گور نر ہاﺅس لاہور میں ہونیوالی ملاقات کے دوران عوام کو ریلیف کے لئے حکومتی اقداما ت اورکورونا سے پیداہونے والے حالات سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے حکومتی اقدامات کو بہتر انداز میں اجاگر کر نے پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازکی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نہ صر ف پاکستان کو معاشی مسائل سے نجات دلا رہی ہے بلکہ عوام کو بھی ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ احساس پروگرام جیسے منصوبے حکومت کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ گور نرنے کہا کہ اپوزیشن عوام کو گمراہ کر نے کے لیے آئے روز نیا منصوبہ بنا تی ہے مگر عوام کے سامنے انکے اصل عزائم بے بقاب ہو چکے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عوام اپوزیشن کے بیانیہ کے ساتھ نہیںبلکہ حکومتی پالیسیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سمجھوتہ کرنے والا نہیں بلکہ اصولوں پر ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سیاسی مخالفین پار لیمنٹ کے اندرباہر کہیں بھی عوام کی بات نہیں کر تے ۔ اُنہوں نے کہا کہ22 کروڑ پاکستانی ملک میں احتساب کے حامی ہیں اور بلاامتیاز احتساب ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم انشاءاللہ قومی وسائل کا مکمل تحفظ کر یں گے اور قومی خزانہ سے ایک ایک پائی ملکی ترقی و خوشحالی پر خرچ کی جائے گی۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا پھیلاﺅ روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاﺅن کا حکومتی اقدام موثرثابت ہوا ہے اگر عوام نے عید اور محرم میں ایس او پیز پر عمل کر لیا تو انشا اللہ ہم کورونا کو شکست دے دیں گے۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر سطح پر شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنارہی ہے سفارشی کلچر ختم کردیا ہے اپوزیشن جومر ضی کرتی رہے ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے۔ اُنہوں نے کہا کہ کر پشن کر نیوالوں کو ہر صورت احتساب کا سامنا کر نا پڑ یگا اپوزیشن کا ایجنڈہ صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے انکو ملک وقوم کی فکر نہیں۔