اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لگتا ہے بھارت انتخابات کے ماحول سے تاحال باہر نہیں نکل پایا ہے، برطانیہ کیساتھ حوالگی معاہدہ کے حوالے سے بات چیت ابھی جاری ہے، ہم پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کر رہے ہیں کہ حوالگی کے تحت آنے والے ملزمان پر سزائے موت لاگو نہیں ہوگی، منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانس …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سی پیک سے متعلق مذاکرے میں اظہارخیال اور میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لگتا ہے بھارت انتخابات کے ماحول سے تاحال باہر نہیں نکل پایا ہے، برطانیہ کیساتھ حوالگی معاہدہ کے حوالے سے بات چیت ابھی جاری ہے، ہم پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کر رہے ہیں کہ حوالگی کے تحت آنے والے ملزمان پر سزائے موت لاگو نہیں ہوگی، منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانس کی روک تھام موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اسحاق ڈار عدالتوں کا سامنا کریں، انہیں صفائی کا بھر پور موقع ملے گا، دنیا اب پاکستان سمیت مشرق کی جانب دیکھ رہی ہے، خطے میں نئی شراکت داریاں جنم لے رہی ہیں اور اس تناظر میں پاکستان دیگر ملکوں کی جانب سے سی پیک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے، حکومت سی پیک کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہے، سی پیک منصوبے سے کچھ لوگ خائف ہیں اور منفی پرو پیگنڈے کر رہے ہیں۔ جمعرات کو یہاں سی پیک سے متعلق ایک مذاکرے اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت سی پیک کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہے،سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے،جس کا بنیادی مقصد تجارت اور روابط کو بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک میں کسی تیسرے ملک کی شمولیت پر کوئی قدغن نہیں تاہم کچھ لوگ اس منصوبے سے خائف ہیں اور بے بنیاد پروپیگنڈے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر قومی اتفاق رائے ہے۔سی پیک کی کامیابی کیلئے دونوں ملکوں کے تھنک ٹینکس کام کر رہے ہیں۔








