وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا صحافی محمد حنیف زئی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سینئر صحافی محمد حنیف زئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حنیف زئی نے تھرپارکرکے مسائل کی بھرپور ترجمانی کی اور سندھ کی صحافت میں اپنا ایک مقام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حنیف زئی نے ہمیشہ تھرپارکرکے مسائل اجاگر کئے۔ وزیر خارجہ نے حنیف زئی کے اہل خانہ سے …

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سینئر صحافی محمد حنیف زئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حنیف زئی نے تھرپارکرکے مسائل کی بھرپور ترجمانی کی اور سندھ کی صحافت میں اپنا ایک مقام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حنیف زئی نے ہمیشہ تھرپارکرکے مسائل اجاگر کئے۔ وزیر خارجہ نے حنیف زئی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کےلئے دعا کی ہے۔