وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا معروف اداکار امان اللہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معروف اداکار امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیر خارجہ نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ امان اللہ ایک انتہائی باصلاحیت فنکار تھے جنہوں نے پاکستان اور پاکستان کے باہر اپنے فن کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا۔ امان اللہ مرحوم کی مزاح اور اداکاری …

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معروف اداکار امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیر خارجہ نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ امان اللہ ایک انتہائی باصلاحیت فنکار تھے جنہوں نے پاکستان اور پاکستان کے باہر اپنے فن کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا۔ امان اللہ مرحوم کی مزاح اور اداکاری کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔