وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا میرپور میں زلزلے سے مالی و جانی نقصان پر اظہار افسوس

نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میر پور میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب اس پر دل گرفتہ ہیں، وزیر اعظم عمران خان بھی بہت رنجیدہ ہیں، وفاقی حکومت، آزاد کشمیر کی حکومت اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ مل کر زلزلہ زدگان کی امداد کریں۔ بدھ کو اپنے خصوصی ویڈیو پیغام …

نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میر پور میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب اس پر دل گرفتہ ہیں، وزیر اعظم عمران خان بھی بہت رنجیدہ ہیں، وفاقی حکومت، آزاد کشمیر کی حکومت اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ مل کر زلزلہ زدگان کی امداد کریں۔ بدھ کو اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ میں اس وقت نیویارک میں ہوں مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ میر پور میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ ہم سب اس پر دل گرفتہ ہیں وزیر اعظم عمران خان بھی بہت رنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ وفاقی حکومت، آزاد کشمیر کی حکومت اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ مل کر زلزلہ زدگان کی فوری امداد کریں۔ ہم یہاں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کے لیے آئے ہوئے ہیں اسی دوران اس دکھ بھری خبر کا سامنے آنا بہت غم کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد تندرست فرمائے۔

مزید خبریں