وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزارت خارجہ کے افسران سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خارجہ محاذ پربہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں ان کا مقابلہ کرنے کیلئے بھرپور انداز میں تیاری کرنا ہو گی، اقتصادی سفارتکاری ہماری اہم ترین ضرورت ہے، ہمیں معاشی خود انحصاری کیلئے اکنامک ڈپلومیسی کو بروئے کار لانا ہو گا، میرے نزدیک کام نہ کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں، واضح …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خارجہ محاذ پربہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں ان کا مقابلہ کرنے کیلئے بھرپور انداز میں تیاری کرنا ہو گی، اقتصادی سفارتکاری ہماری اہم ترین ضرورت ہے، ہمیں معاشی خود انحصاری کیلئے اکنامک ڈپلومیسی کو بروئے کار لانا ہو گا، میرے نزدیک کام نہ کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں، واضح کرنا چاہتا ہوں ہمارے دور میں تعیناتیاں کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گی۔ بدھ کو وزارت خارجہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ میری ٹیم الحمد للہ بہت اچھی ہے اور میں انتہائی پرامید ہوں کہ یہ ٹیم پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گی لیکن وقت بدل چکا ہے، تقاضے بدل چکے ہیں، سوشل میڈیا متحرک ہے، ہمیں باقی میڈیم کے ساتھ ساتھ اس پر بھی مزید فعال ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج خارجہ محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بھرپور انداز میں تیاری کرنا ہو گی، مجھے علم ہے کہ وزارت خارجہ کے افسران جانفشانی سے کام کرتے ہیں، یہاں رات گئے تک کام ہوتا ہے، یہ وہ وزارت ہے جہاں ہفتہ وار چھٹیوں کا کوئی رواج نہیں، میرے نزدیک گریڈ کی نہیں کارکردگی کی اہمیت ہے اور میں ہمیشہ کارکردگی کو اہمیت دیتا ہوں اور دوں گا۔