اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے اپنے ہم منصب یپے کوفو اور ڈینش وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
ظہرانے کا اہتمام جمعہ کو وزارت خارجہ میں کیا گیا۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،اسپیشل سیکرٹری رضا بشیر تارڑ، ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران نے ظہرانے میں شرکت کی۔ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے، کابل سے ڈینش شہریوں کے محفوظ انخلاء میں پاکستان کی معاونت کو سراہتے ہوئے، یادگاری شیلڈ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو پیش کی۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارتی غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم اور جنگی جرائم کے ناقابل تردید شواہد پر مبنی "ڈوزییر” ڈینش وزیر خارجہ کو پیش کیا