وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو جدہ میں ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی کی جانب سے حج انتظامات کے حوالہ سے بریفننگ دی گئی

84
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی سے ہوانگ شن میں ملاقات

جدہ ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حج کوٹہ 2 لاکھ تک بڑھانے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی حکومت کے تہہ دل سے ممنون ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو جدہ میں ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی کی جانب سے حج انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ کے موقع پر کہی۔ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو حج انتظامات کے حوالہ سے بریفننگ دی۔ ڈی جی حج نے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ اس سال وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حجاج کرام کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ حجاج کرام کی جدہ آمد سے واپس پاکستان روانگی تک تمام مراحل پر ان کی آسائش اور آرام کا مکمل خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حج کوٹہ کو 2 لاکھ تک بڑھانے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی حکومت کے تہہ دل سے ممنون ہیں۔ وزیر خارجہ نے ڈی جی حج کو ہدایت کی کہ حجاج کرام میں شامل بزرگوں کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ انہیں مناسک حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیر خارجہ نے امسال حجاج کرام کیلئے کئے جانے والے رہائش و دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔