میونخ۔ 15 فروری (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو میونخ میں گلوبل سیکورٹی کانفرنس کے دوران ازبکستان کے اپنے ہم منصب عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کی سیکورٹی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مذہبی اور ثقافتی وفود کے تبادلے اور دو طرفہ سیاحت کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ازبک ہم منصب کو پاکستان کی نئی ویزہ رجیم سے متعلقہ تفصیلات سے بھی آگاہ گیا۔