وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی استونیا کے وزیر خارجہ عرماس رین سالو سے ملاقات

نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نیویارک میں منعقدہ 74 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے استونیا کے وزیر خارجہ عرماس رین سالو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا …

نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نیویارک میں منعقدہ 74 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے استونیا کے وزیر خارجہ عرماس رین سالو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ استونیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ہندوستان کی طرف سے 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ، غیر آئینی اقدامات، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے، طاقت کے زور پر آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ یہ اس کا اندرونی معاملہ ہے جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے، مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اور گذشتہ ستر برس سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان نے گذشتہ آٹھ ہفتوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ کشمیریوں کو بدترین کرفیو کے ذریعے محصور بنا رکھا ہے، مسلسل کرفیو کے سبب ادویات اور خوراک تک میسر نہیں ہو رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے حالیہ اقدامات سے پورے خطے کے امن و امان کو داو¿ پر لگا رکھا ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں نہتے لوگوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں