وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات 

174

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):ایران نے پاکستان کیساتھ تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں کی استواری اور سرحدی انتظام(باڈر مینجمنٹ ) میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔اس موقع پرایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ موجود تھے۔قبل ازیں صدارتی محل آمد پر وزیر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا

۔وزیر خارجہ نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے، صدر روحانی اور برادر ایرانی قوم کے لئے نیک تمناوں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی قیادت، کشمیری مسلمانوں کے نکتہ نظر کی مسلسل حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر عزت مآب آیت اللہ سید علی خامنائی اور صدر روحانی کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔وزیر خارجہ نے ایرانی صدر سے پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقو ں پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں مشترک تاریخ، ثقافت، مذہب اور زبان پر مبنی خوشگوار قریبی اور مضبوط تعلقات استوار ہیں ۔

ہم، وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں، برادر ملک ایران کے ساتھ، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے ساتھ، ساتھ، باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں – صدر حسن روحانی نے ایران کی جانب سے، تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں کی استواری اور سرحدی انتظام(باڈر مینجمنٹ ) میں پاکستان کے ساتھ، دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے ایرانی عزم کا اعادہ کیا