وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی رکن قومی اسمبلی حاجی خیال زمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

74

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہنگو سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی خیال زمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حاجی خیال زمان انتہائی مخلص اور خلیق شخصیت کے مالک تھے،حاجی خیال زمان کی پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ و پسماندگان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی ء درجات کیلئے دعا کی ہے۔