وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت میپکو کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گذشتہ دو سال میں میپکو کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی،کام نہ کرنے والے افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ وزیر خارجہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میپکو کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب، وفاقی وزیر برائے فوڈ …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گذشتہ دو سال میں میپکو کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی،کام نہ کرنے والے افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ وزیر خارجہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میپکو کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب، وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی سید فخر امام، چیف وہپ قومی اسمبلی سردار عامر ڈوگر اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے متعدد ممبران قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ گذشتہ دو سال میں میپکو کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ۔جنوبی پنجاب کے لوگوں کے میپکو کے خلاف تحفظات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میپکو کو اپنی کارکردگی کو عوام کی امنگوں کے مطابق بہتر بنانا ہو گا ۔کام نہ کرنے والے افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے بھی میپکو کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔سید فخر امام نے کہا کہ میپکو کی کارکردگی کو ڈیجیٹائز کر کے ہفتہ وار کارکردگی سامنے لائے جائے۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور جنوبی پنجاب کے ممبران پارلیمنٹ کے تحفظات حقائق پر مبنی ہیں۔ان تحفظات کو دور کرنے اور میپکو کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

مزید خبریں