وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی قازقستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاقِ

بشکک ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کی کونسل کے موقع پر بدھ کو یہاں قازقستان کے وزیر خارجہ بیبوت ائتامول اف سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قازقستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فریقین …

بشکک ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کی کونسل کے موقع پر بدھ کو یہاں قازقستان کے وزیر خارجہ بیبوت ائتامول اف سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قازقستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فریقین نے کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاقِ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قازقستان کے مابین دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھا کر ایک ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا۔

Leave a Reply