وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی لبرل ڈیموکریٹس کے رہنماءسر وینس کیبل سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات، عوامی رابطوں اور بزنس و ثقافتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دارلعوام میں لبرل ڈیموکریٹس کے رہنماءسر وینس کیبل کے ساتھ ملاقات کے دوران پایا گیا۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فریقین نے اس بات پر …

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات، عوامی رابطوں اور بزنس و ثقافتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دارلعوام میں لبرل ڈیموکریٹس کے رہنماءسر وینس کیبل کے ساتھ ملاقات کے دوران پایا گیا۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ نے سر وینس کیبل کو سماجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے ذریعے انسانی ترقی سے متعلق حکومتی پالیسیوں، پاکستان میں اقتصادی مواقع اور خصوصی اقتصادی زونز کے بارے میں آگاہ اور پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس ملاقات میں لبرل ڈیموکریٹک رہنما سر وینس کیبل، لارڈ ڈک نیوبی، ظفرحق، الیکس ڈیوس،کلودگ ہگنسن اور ایمی واو¿چر شریک تھے۔

Leave a Reply