وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے عشائیہ میں شرکت

نیویارک ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔ یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پرتپاک انداز میں خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی عشائیہ میں مدعو مختلف ممالک کے وزراءخارجہ …

نیویارک ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔ یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پرتپاک انداز میں خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی عشائیہ میں مدعو مختلف ممالک کے وزراءخارجہ سے غیر رسمی ملاقاتیں اور گفت و شنید کرتے رہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تشریف لائے ہیں تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔

مزید خبریں